بلاول بھٹو کی اے پی ایس شہداءکی یاد میں تقریب میں شرکت

شائع 16 دسمبر 2015 03:13pm

12
اسلام آباد:بلاول بھٹونے شہدائے اے پی ایس کی یاد میں تقریب میں شرکت کی۔ سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ قرآن خوانی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔

زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں شہداءآرمی پبلک سکول کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو،راجہ پرویزاشرف،نیربخاری،قمرزمان کائرہ،شیریں رحمان،ندیم افضل چن،فیصل کریم کنڈی ،روبینہ عرفان سمیت دیگررہنماﺅں نے شرکت کی، اور شہداے اے پی ایس کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی۔

تقریب میں سویٹ ہوم بچے بھی شریک تھےجنہوں نے ملی نغموں اور ترانوں کے زریعے ننے شہداءکو خراج تحسین پیش کیا،شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب میں شمعیں بھی روشن کی گئیں ،بعد ازاں بلاول بھٹو سے مختلف پارٹی وفود نے ملاقات کی اور پارٹی امورپرمشاورت کی ۔

خیبر پختونخوا کے وفد نے بلاول بھٹوزرداری کودورہ پشاورکی دعوت بھی دی، زرائع کے مطابق بلاول بھٹو دو روز مزید اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پارٹی امور کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔