کراچی :میئر آنے سے پہلے ہی اختیارات کی جنگ شروع

شائع 17 دسمبر 2015 05:42am

kmc

کراچی میں محکموں کی بندربانٹ شروع ہوگئی،سندھ حکومت نے کے ایم سی کے محکموں کو ضلعی انتظامیہ کو منتقل کردیا، جس کے باعث ترقیاتی کاموں میں خلل پڑ جائے گا۔

کراچی کا میئر آنے سے پہلے ہی اختیارات کی جنگ شروع ہوگئی، اختیارات کی بساط پرحکومت سندھ نے نئی چال چل دی۔
محکمہ صحت، تعلیم اور لوکل ٹیکسز کے محکمے کے ایم سی سے ضلعی انتظامیہ کو منتقل کردیئے گئے، وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،لوکل ٹیکسز کا محکمہ بلدیہ عظمیٰ سے لینے پر ترقیاتی کام رک جائیں گے، لوکل ٹیکسز کے محکمے نے کونسل ہال کی تعمیر کیلئے ہنگامی فنڈ کی رقم سات کروڑ روپے جاری کرنی تھی۔