فیصل آباد:ماں کی تین بیٹیوں سمیت خود کشی کی کوشش
فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر ماں نے اپنی تین بیٹیوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں۔ دوبچیاں دوران علاج زندگی کی بازی ہارگئیں۔ماں اور ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
فیصل آباد میں ممتا غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آگئی،اپنے ساتھ تین بیٹیوں کی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خود کشی کی کوشش کی۔ دوران علاج دو بچیاں چل بسیں، ایک بچی اور ماں زندگی کی بقا کیلئے جنگ لڑ رہی ہیں۔ مکوانہ کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر جھگڑا رہتا تھا بدھ کے روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے اپنی تین بیٹیوں سحر ، فاطمہ اور نور کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں،چاروں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں دو بچیاں دوران علاج دم توڑ گئیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک بچی اور ماں کی حالت تشویشناک ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔