بھارت کےساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،ناصر جنجوعا

شائع 17 دسمبر 2015 05:51am

12386627_949886545098075_880666103_n

ممبئی:مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعا نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلاکر بھارت کےساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ 

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعا نے کہا کہ ہانگ کانگ میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات اچھا آغاز ہے،انھوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصب سے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ہے، ناصر جنجوا نے کہا کہ ہمیں خود کو کچھ کرنا ہوگایہ کام اگلی نسل پر نہیں چھوڑنا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ ماضی کو بھلاکر بھارت کےساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں،جبکہ ہمیں مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔