حکومت سندھ:رینجرزاختیارات محدود کرنے کی سفارش

اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2015 10:12am

5444dc00125c6

 حکومت سندھ نے رینجرز اختیارات محدود کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں وفاقی حکومت سے رینجرز اختیارات کا دائرہ کار محدود کرنے کی سفارش کردی ہے۔

رینجرکی تعیناتی اور اختیارات دینے سے پہلے سندھ حکومت نے وفاق کواپنی شرائط پیش کردیں،شرط نمبرایک،جوشخص براہ راست دہشتگردی میں ملوث نہ ہو اسے رینجرز گرفتارنہیں کرے گی،، دہشتگردوں کے سہولت کارکے الزام میں کسی بھی شخص کو حفاظتی نظربند نہیں کیا جائے گا،شرط نمبردو،رینجرز کسی بھی اہم شخصیت کی گرفتاری سے قبل وزیراعلی سندھ سے پیشگی اجازت لے گی،شرط نمبرتین،
کسی بھی شخص کی حفاظتی نظربندی سے قبل رینجرز اس کیخلاف شواہد حکومت سندھ کوپیش کرے گی،، اورسندھ حکومت کورینجرکے شواہد اورتجویزمسترد یامنظورکرنے کا اختیارہوگا،شرط نمبرچار،رینجرز کو حکومت سندھ کے کسی دفتریا اتھارٹی پرچیف سیکرٹری کی اجازت کے بغیرچھاپہ مارنے کا اختیارنہیں ہوگا،شرط نمبرپانچ،رینجرز کوسندھ پولیس کے علاوہ کسی دوسرے ادارے کی معاونت کا اختیار بھی نہیں ہوگا۔
اب رینجرکواختیارات دیتے وقت وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی سفارشات پرعمل نہ کیا،تو وفاق اورصوبے میں نئی محاذ آرائی کا خدشہ ہے۔