ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہیگا
اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھاربارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ پوٹھوہارکے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ پہاڑوں پربرف باری بھی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پارا چنار میں ستاون ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ اور حیدرآباد میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔