توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئیگی ،شہبا ز شریف
لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئیگی،بجلی بھی سستی ملے گی،دور آمریت میں پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی اور توانائی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جتنے اقدامات اڑھائی برس میں کئے گئے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی،پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کی،اور کئی ایک کرپشن کے اسکینڈلز بھی سامنے آئے،دور آمریت میں پنجاب کے کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔