ہم نے ہمیشہ ملٹری آپریشن کی حمایت کی ہے، گیلانی
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات پر اگر کچھ تحفظات ہیں تو وہ بیٹھ کر دور کیے جاسکتے ہیں۔
ٹیڈاپ کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت اور نیب ایک ہی مرتبہ کیسسز بنا دے تاکہ دہری اذیت سے بچ جائیں ۔کراچی میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کا خاتمہ چاہتی ہے، کراچی رینجرز اختیارات پر تحفظات ہیں تو بیٹھ کردورکیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سوات، مالا کنڈ اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کئے گئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔