ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کےمتعلق درخواست دائرکردی
کراچی :ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس کے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کردی ، درخواست کا موقف کیس میں ملوث ملزمان کے بینک اکاونٹس تک رسائی حاصل کرنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان معظم علی ، خالد شمیم ، محسن علی اور کاشف کے بینک اکاونٹس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق بینک اکاونٹس سے ملوث ملزمان کا آپس میں رابطوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے جس سے کیس میں معاونت اور پشت پنائی کرنے والوں کے نام سامنے آسکتے ہیں ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔