سندھ میں رینجرز کے اختیارات محدود نہیں کئے،خورشید شاہ

شائع 17 دسمبر 2015 01:47pm

12

سکھر:خورشید شاہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر تنقید پر بھڑک اٹھے، کہا سندھ میں رینجرز کے اختیارات محدود نہیں کئے،معاملے پر سیاست نہ کی جائے،سہولت کار صرف سندھ میں نہیں ہیں۔

سکھر میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے رینجرز اختیارات پر حکومتی قرارداد کا دفاع کرتے ہوئے اپوزیشن پر شدید تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، تنقید سے معاملہ حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہو گا۔

خورشید شاہ نے دیگر صوبوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،کہا کہ کیا دہشتگردوں کے سہولت کار صرف سندھ میں ہیں، کیا پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوگ آب زم زم سے نہائے ہوئے ہیں؟

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور داعش کہاں ہیں؟ ان کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔