موجودہ دور میں فوج کے کردار سے مطمئن ہوں ، خواجہ آصف
اسلام آباد : وزیردفاع نے فوج اور حکومت میں تناو¿ کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہ فوجی حکمرانی کا ناقد پہلے بھی تھا اور اب بھی ہوں لیکن موجودہدور میں خود کو مطمئن محسوس کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج نیوز پر نشرہونے والے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں فوج اور حکومت کے مابین تناﺅ سے متعلق سوال پر کہاکہ پاکستان میں فوج نے چالیس برس تک براہ راست حکومت کی ہمیں بات سمجھنی چاہیے کہ پاکستان ایک عبوری دور سے گزر رہا ہے جبکہ ارتقائی مرحلے میں تمام اختیارات پر قبضے کی کسی کو جلدی نہیں ہونی چاہیے ، انھوں نے اس بات کو واضح کیا کہ میں فوجی حکمرانی کا ناقد پہلے بھی تھا اور اب بھی ہوں لیکن موجودہ دور میں خود کو مطمئن محسوس کرتا ہوں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔