کراچی آپریشن ہر صور ت جاری رہے گا ، عشرت العباد
کراچی : گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا،سیکیورٹی فورسز ہماری بقا کی جنگ لڑرہی ہیں،حکومت اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
گورنرہاوس میں مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماسے ملاقات میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا کہ آپریشن ہرصورت جاری رہے گا،سیکیورٹی فورسز ہماری بقا کی جنگ لڑرہی ہیں،انہوں نے کہا کہ آپریشن سے متعلق جو تاثر پیدا ہورہا ہے غلط ہے جبکہ دہشتگردی کے خلاف سیاسی اورعسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک آواز ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل در آمد جاری ہے گا،حکومت اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،اس سے قبل گورنرسندھ سے ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ملاقات کی،ملاقات میں کراچی میں امن وامان سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔