شوہرکی تابعداری میں حدیں پارکرنے والی اداکارہ۔۔۔ جانئے کون؟

شائع 30 مارچ 2016 06:31am

karena-kapoor33333333333

ممبئی :بولی وڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کا شمار فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اور صف اول کی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے ، فلموں میں کئے جانے والے کام کے حوالے سے ان کا کہناہے کہ اپنے شوہر سیف علی خان کی اجازت کے بناءکوئی کام نہیں کرتی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپو ر کا کہنا ہے کہ مجھے فلموں میں آئٹم سونگ کرنا پسند ہے ،لیکن شادی کے بعد اپنے شوہر کی مرضی کے بناءآئٹم سونگ نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف آئٹم سونگ بلکہ کوئی بھی کام سیف کی اجازت سے ہی کرتی ہوں ،اگر سیف مجھے منع کریں تو وہ کام کبھی نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ مشہور اداکار سلمان خان کی کامیاب ترین فلم دبنگ ٹو میں آئٹم سونگ کرنے پر لوگوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے کرینہ کو کافی کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔