شاہ رخ کے دونوں بیٹے حسد کا شکارہوگئے۔۔جانئے کس سے؟

شائع 30 مارچ 2016 06:53am

aryan-colaj

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی شہرت تو پوری دنیا میں ہے ، ان کے بچوں آریان اور ابراہم کا بھی ہر کوئی دیوانہ ہے،ابراہم اور آریان کی شہرت کیلئے صرف یہ ہی حوالہ کافی ہے کہ دونوں شاہ رخ کے بیٹے ہیں۔

شاہ رخ اپنے بچوں سے بیحد پیار کرتے ہیں لیکن ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم کیلئے ان کی محبت کچھ زیادہ ہی شدید ہے اور اس کا ثبوت ابراہم کی ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ موجودگی ہے۔

شاہ رخ کا یہ پیار کہیں دونوں بھائیوں میں دراڑ نہ ڈال دے،یہ فکر سب کو ہے لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے ابراہم نہ صرف شاہ رخ کے بلکہ پوری فیملی کے لاڈلے ہیں ،آریان اس سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اس کا ثبوت انہوں نے حال ہی میں انسٹا گرام پر ایک تصویر شئیر کر کے دیا۔

تصویر میں ابراہم نے آریان کی انگلی پکڑی ہوئی ہے اور نیچے آریان نے پیغام لکھا ہے کہ انہیں ابراہم سے بہت محبت ہے،وہ ان کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔

aryan2000000000000