پرانے کپڑوں اور جوتوں کو پھرسے بنائیں نیا

شائع 30 مارچ 2016 08:58am

dress-and-shoes

زندگی میں سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ ہوتا ہے کہ جب آپ کے با لکل نئے اور صاف کپڑوں پر کو ئی داغ لگ جائے اور اگر داغ ضدی اور گہرا ہو تو پریشانی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

پھر ان داغوں کو بھگانے کے لیے ڈرائی کلینر کے پاس جانا پڑتا ہے کیونکہ کپڑوں پر پڑے داغ دوسرے لوگوں پر انتہائی بُرا تاثر ڈالتے ہیں اور دوسری بات نئے کپڑوں کو پھینکا بھی نہیں جاسکتا۔

لیکن اب ان داغوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔آج ہم آپ کو چند ایسے گھر یلو ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ کے کپڑوں کے داغ منٹوں میں غائب ہوجائیں گے۔

وہ ٹوٹکے کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔۔۔

٭ پسینے کے داغ

کپڑوں پر اکثر اوقات پسینے کے داغ آجاتے ہیں جوکہ انتہائی برے لگتے ہیں۔ ان داغوں کو مٹانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بیکنگ پاﺅڈر اور پانی کا ایک مکسچر بنالیں اور اس مکسچر کو داغوں پر لگا دیں، اس مکسچر کو ایک گھنٹے تک کپڑوں پر لگے رہنے دیں یا ساری رات کے لیے لگا چھوڑ دیں،بعد میں گرم پانی سے سے کپڑوں کو دھو لیں۔

٭ فاﺅنڈیشن کے نشانات

میک اپ کے دوران اگر آپ کے کپڑوں پر فاﺅنڈیشن کا نشان لگ جاتا تو اس کو فوری صاف کرنے کا حل یہ ہے کہ ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں برتن دھونے کا ڈش اوشنگ شامل کرلیں، پھر اس مکسچر میں ایک کپڑا بھگوئیں اور ان داغوں کو صاف کرلیں۔

٭ زپ کا اٹک جانا

اگر کبھی آپ کی جیکٹ کی زپ پھنس جاتی ہے تو ایک پیالے میں پانی لیں اور اس میں کوئی بھی صابن مکس کردیں، پھر ایک کاٹن بال لے کے اس مکسچر میں بھگو کے زپ پر لگائیں۔ اس عمل سے اٹکی ہوئی زپ بالکل صحیح ہوجائے گی۔

٭ کپڑوں پر رُوآں

اکثر اوقات کپڑوں پر رُوآں آجاتا ہے، زیادہ ترسوئٹرز پر روآں آجاتا ہے۔ اس کو ختم کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ کپڑے کو ٹائٹ سے پکڑیں اور اس پر بالوں پر کنگھی کرنے والا برش یا پھر کنگھی پھریں۔ اس سے کپڑے پر موجود تمام رُوآں صاف ہوجائے گا۔

٭ لپسٹک کے نشان

اگر کپڑے پر لپسٹک کا نشان لگ جائے گاتو اس داغ پر پانی لگا کے تھوڑا ڈش واشر لگا دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لے چھوڑ دیں۔اس کے بعد کپڑے کو دھو لیں۔

٭ چمڑے پر داغ

چمڑے کے جوتوں پرسے داغ کو صاف کرنے کے لیے جوتوں پر تھوڑا پانی اور ڈش واشر چھڑکیں، اس کے بعد ایک نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس عمل سے چمڑا ایک دم چمک جائے گا۔

٭ سفید کپڑوں کو چمکدار بنائیں

سفید رنگ کے کپڑے اکثر ہی ماند پڑ جاتے ہیں۔ سفید کپڑوں کو دوبارہ چمکدار بنانے کے لیے ایک گلاس پانی میں بیکنگ سوڈا شامل کریں اور اس مکسچر کو بالٹی میں ڈال دیں، اب اس بالٹی میں تمام سفید کپڑے ڈال کے آٹھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔بعدازاں کپڑوں کو پانی سے نتھار لیں۔