پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی نتائج کی آمد جاری

شائع 17 دسمبر 2015 07:44pm

12
کراچی:پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی نتائج کی آمد جاری،پنجاب میں مسلم لیگ ن بیس نشتسیں جیت کر آگے،سندھ میں چوبیس نشستیں جیت کر پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں یونین کونسل 4 میں سعید اللہ نے 2836 ، یونین کونسل 21 حاجی محمد لطیف 2599، یونین کونسل 22 عبدالغفور 2540 ، یونین کونسل 93 احمد فاروق بزدار 3734 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔پنجاب میں غیرسرکاری نتائج کے مطابق17آزاد امیدوارکامیاب ہوئے، تحریک انصاف اورپیپلزپارٹی1،1نشست حاصل کر سکے۔مسلم لیگ ق اورمسلم لیگ ضیاء بھی1،1نشست پرکامیاب رہی۔پنجاب کی57یوسیزمیں سے43کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 20یوسیزپرمسلم لیگ ن کامیاب رہی۔

دوسری جانب سندھ کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے،یونین کونسل ترک مری چیئر مین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار وزیرعلی مری 4200، ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر لیاقت علی لودو 4223 ،یونین کونسل اولڈ چیئرمین کی نشست پرپیپلزپارٹی کے امیدواررشید پنہور 4045، ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر حسن علی لوند3700 ،یونین کونسل میر ایم جان چیئرمین کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوارمیر تالپور2496، ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر ٹھارو خان پنہور 2460 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

واضح رہے سندھ کے 15اضلاع کی 44 اور پنجاب کے 21اضلاع کے 57یونین کونسلز کے غیر حتمی اورغیر سرکاری انتخابی نتائج کاسلسلہ جاری ہے۔سندھ کی44یوسیزمیں سے24پرپیپلزپارٹی کامیاب رہی۔سندھ میں فنکنشنل لیگ،آزاداْمیدوار،مسلم لیگ ن کی1،1 نشست حاصل کرسکے۔سندھ سے ایم کیوایم 3نشستوں پرکامیاب رہی۔کراچی کے ضلع غربی میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی۔ ضلع شرقی میں ایم کیوایم کے امیدوارکامیاب رہے۔