بھارتی فلم نگری میں لیک می فیشن ویک کی رنگینیاں جاری

شائع 31 مارچ 2016 11:06am

lekme-fashion-week000000000

ممبئی:بھارتی فلم نگری ممبئی میں لیک می فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں جہاں ڈیزائنرز نت نئے ملبوسات متعارف کروا رہے ہیں،اداکار ارجن کپور اور اداکارہ جیکو لین فرننڈس کی شرکت نے محفل کا مزہ دوبالا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی میں دلکش لیک می فیشن ویک دیکھنے شرکا کا ہجوم امڈ آیاہے۔فیشن شو میں منفرد کپڑوں کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کے دوسرے روز پانچ نوجوان ڈیزائنرز نے ماحول دوست ٹائٹل سے اپنا اپنا کلیکشن پیش کیا۔

فیشن کی دنیا میں اپنے ملبوسات کے ذریعے تہلکہ مچانے والے منیش ملہوترا نے بھی اپنا ایلیمینٹ نامی کلیشن متعارف کروایا۔ اسکرٹس،ٹاپس اور مردوں کے منفرد ملبوسات کی نمائش میں بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور جیکو لین فرننڈس منیش ملہوترا کے شو اسٹاپرز رہے۔ جن کے ریمپ پر آتے ہی محفل میں رونقیں بڑھ گئیں۔

نمائش میں سفید،سرخ ،نیلے اور گرے رنگوں کے ملبوسات نمایاں رہے۔ جنہیں شرکا نے پسند کیا اور ڈیزائنرز کی صلاحیتوں کو سراہا بھی۔تین اپریل کو ختم ہونے والے چھ روزہ لیک می فیشن ویک میں نوے ڈیزائنرز اپنے ملبوسات پیش کریں گے۔