شاہ رخ خان کے دل دہلا دینے والے مناظر۔۔

شائع 01 اپريل 2016 07:13am

shahrukh1

ممبئی:بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم رئیس کے حوالے سے شاہ رخ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں کیونکہ پہلی بار پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان ان کے ساتھ مر کزی کردار نبھا رہی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم کے ایکشن سین شاہ رخ کسی ڈوپلیکیٹ آرٹسٹ کے بناءخود کر رہے ہیں اور ان سینز کو فلمانے کیلئے انہوں نے کڑی محنت کی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں شاہ رخ کافی اونچائی پر خطرناک ایکشن سین کرتے نظر آئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ ایکشن ماسٹر روی سر اور سینے میٹو گرافی کی پوری ٹیم کا میں بیحد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ سے یہ خطرناک سین کروائے۔

ان لوگوں کی مد د کے بناءمیں اتنی اونچائی سے کبھی بھی یہ سین نہیں کرسکتا تھا،واضح رہے کہ فلم رئیس کی ہدایتکاری راہول ڈھولکیا نے دی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسرز میں شاہ رخ کی بیوی گوری خان ،رتیش سدھوانی اور فرحان اختر شامل ہیں،فلم رواں سال تین جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

shahrukh3000000000