پنجاب پولیس :زیر تربیت اہلکاروں کی پاسنگ آوٹ پریڈ
لاہور :پنجاب پولیس کی پروبیشنز اے ایس آئی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، جس میں تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
سہالہ کالج میں پنجاب پولیس کے پروبیشنزاے ایس آئی کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد کی گئی،مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی جہانگیرخانزادہ کہتے ہیں کہ دہشتگردی کی پیش نظرپولیس کوتیارکرنا اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پرآئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکا کہنا تھا کہ ٹریننگ کے ذریعے جدید اسلحہ سمیت افسران کی استعداد بڑھائی گئی ہے۔
ایک سال کی انتھک محنت کے بعد چھ سو اکتیس پروبیشنزاے ایس ایئی کی پاسنگ ایوٹ پریڈ ہوئی،پاس ہونے والے امیدوارکہتے ہیں معاشرے میں جا کرپولیس کلچرکوتبدیل کرینگے۔
پاسنگ آوٹ ہونے والے افسران کوسائنسی تعلیم دہشتگردی اورقدرتی آفات سے نمٹنے سمیت اخلاقی اورفکری اورتربیت بھی دی گئی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔