بولی وڈ میں حسیناؤں کا روپ دھارنے والے مرد اداکار
بالی ووڈ انڈسٹری اپنے اداکار اور اپنی فلموں کی کہانیوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور اس انڈسٹری میں ایک سے ایک زبردست اداکار موجود ہے۔آپ اسی بات سے اندازہ لگالیں کہ جب میل اداکاروں نے فی میل کا کردار ادا کیا تویہ کردار بھی انہوں نے بخوبی نبھایااور چھا گئے۔ آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے فی میل کا کردار بھی اداکیا۔
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ کے نام سے جانے جاتے ہیں انہوں نے بھارتی انڈسٹری میں ایک سے بڑھ کے ایک فلم پیش کی وہ اپنی فلم تری مورتی اور ڈپلیکیٹ میں لڑکی کا کردار بھی اداکرچکے ہیں۔
گووندا

گووندا اپنی دم دار اداکاری کی وجہ سے بہت شہرت رکھتے ہیں اور جب ان کو فی میل کا کردار نبھانا پڑا تو وہ بھی بخوبی سرانجام دیا اور ایسا معلوم ہی نہیں ہورہا تھا کہ یہ گووندا ہی ہیں۔
عامر خان

عامر خان بالی ووڈ انڈسٹری میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں اس کی وجہ سے ان کی متاثر کن اور نتیجہ خیز کہانی پر مبنی فلمیں، عامر خان نے فلم بازی میں ایک لڑکی کا روپ دھاراجس میں وہ کسی بھی طرح خوبصورت لڑکی سے کم نہیں لگ رہے تھے اور یہ کردار نبھانے پر انہوں نے اپنے مداحوں سے بے شمار داد سمیٹی۔
رتیش دیشمُک

رتیش دیشمک نے اب تک متعدد فلموں میں لڑکی کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے پہلی بار فلم اپنا سپنا منی منی میں لڑکی کا کردار ادا کیا تھا یہ ایک مزاحیہ فلم تھی اور اس میں رتیش دیشمک نے فی میل کے روپ میں بھی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔
رشی کپور

رشی کپور ایک نہایت خوبصورت اور معصوم سے دکھنے والے اداکار ہیں اور ان کی اداکاری بھی کافی دم دار ہوتی ہے لیکن جب انہوں نے فلم رفو چکر میں ایک لڑکی کا روپ دھارا تو کوئی انہیں پہچان بھی نہیں پارہا تھا کہ یہ وہی رشی کپور ہیں جنہیں وہ ہمیشہ دیکھتے آئے ہیں۔
سلمان خان

سلمان خان وہ اداکار ہیں جن کے مداحوں کا ان کے حوالے سے ایک ہی سوال سامنے آتا ہے کہ وہ شادی کب کرینگے۔ لیکن آج ہم ان کی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرینگے بلکہ ان کے اس کردار کے بارے میں بات کرینگے جو انہوں نے فلم جانے من میں ادا کیا تھا وہ ایک لڑکی کے روپ میں فلم جانے من میں نظر آئے تھے آپ بھی دیکھیں اور لطف اٹھائیں۔
کمال حسن

کمال حسن کے نام سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں لیکن اگر کسی سے چاچی چار سو بیس کے بارے میں پوچھا جائے تو یقیناََ ہر شخص ہی اس کے بارے میں جانتا ہوگا۔کمال حسن اس فلم میں چاچی کے کریکٹر میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
امیتابھ بچن

امیتابھ بچن بالی ووڈ انڈسٹری میں بگ بی کے نام سے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے جو بھی کردار نبھایا ہمیشہ سپر ہٹ ہی رہا انہوں نے فلم لاوارث کے مشہور گانے میں لڑکی کے بھیس میں پرفارم کرکے سب کو حیران کردیا۔
اکشے کمار

اکشے کمار بالی ووڈ کے کھلاڑی کے نام سے جانے جاتے ہیں اوروہ آج تک اس انڈسٹری کو ایک سے ایک فلم پیش کررہے ہیں انہوں نے بھی اپنی ایک فلم میں لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس میں وی کافی زبردست لگ رہے تھے۔
ششی کپور

ششی کپور نے اپنی سپر ہٹ فلم میں لڑکی کے روپ میں ایک گانے پر پرفارم کیا اس فلم کا نام حسینا مان جائے گی تھا اور وہ لڑکی بن کے خود بھی کسی حسینہ سے کم نہیں لگ رہے تھے۔
سیف علی خان

سیف علی خان بھارتی انڈسٹری کے مشہور اداکار اور کرینہ کپور کے شوہر ہیں وہ جتنا خوبصورت عام زندگی میں لگتے ہیں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت وہ ایک لڑکی کا کردار نبھاتے ہوئے لگے۔انہوں نے فلم ہم شکل میں یہ کردار اداکیا تھا۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔