کرینہ اور ارجن کی فلم کی اینڈ کا کی نمائش
ممبئی :دو کپورز ایک ساتھ فلمی دنیا میں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آرہے ہیں۔ کرینہ کپور اور ارجن کپور کی فلم "کی اینڈ کا" آج نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اور ارجن کپور کی جوڑی پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوگئی۔
شرارتیں اور محبت کے گرد گھومتی فلم 'کی اینڈ کا' آج شائقین کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔فلم 'کی اینڈ کا' میں کوئی عام لو اسٹوری نہیں بلکہ ایسی محبت کو دکھایا گیا ہے، جہاں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کو ایک بے روز گار لڑکے کبیر سے محبت ہوجاتی ہے۔فلم میں کیا کا کردار کرینہ جبکہ کبیر کا کردار ارجن کپور نے نبھایا ہے۔
جب کیا اینڈ کبیر کی محبت پروان چڑھتی ہے تو دونوں کرتے ہیں شادی کا فیصلہ، شادی کے بعد کیا نبھاتی ہے گھر کے سرپرست کی ذمہ داری۔تو بے روزگار شوہر کبیر ایک سگھڑ بیوی کی طرح گھر گرستی چلا رہا ہوتا ہے۔
فلم کی اینڈ کا میں بھارتی سوسائٹی میں عورت اور مرد کے کردار کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے فلم کے گانے ہائی ہیلز کو مداحوں کی خوب پذیرائی ملی۔گانے میں ارجن کپور نے اونچی ایڑھی والے سینڈلز پہن کے پرفارم کیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔