کراچی :ایکسپو میں نمائش جاری

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2015 07:39am

expo_image

کراچی :کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری تین روزہ بین الاقوامی نمائش نے شاپنگ سینٹرز اور تفریح گاہوں میں عوام کو درپیش مشکلات کا حل پیش کردیا۔

خریداری ہو یا تفریح، عوامی اجتماع ہو یا سیاسی طاقت کا مظاہرہ،بیت الخلا ہر شخص کی ضرورت ہے، اور اس کا مشکل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے، کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش نے۔ جہاں بڑے بڑے کنٹینرز میں عارضی بیت الخلا کے ایسے ماڈل پیش کئے گئے ہیں کہ دیکھنے والا حیران رہ جائے۔

کنٹینرز میں تیار چار جدید بیت الخلا کی قیمت صرف دو سے تین لاکھ روپے ہے، جہاں فلش، کموڈ، واش بیسن، واٹر ٹینک، شاور، گرم اور ٹھنڈے پانی کی لائنیں اور غسل کے تمام انتظامات موجود ہیں۔عارضی بیت الخلا معمولی فیس کے ساتھ اہم شاہراوٴں اور پارک کے ساتھ تجارتی مراکز میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔