زین ملک کی البم مائنڈ آف مائن بل چارٹ بسٹر پر پہلے نمبر پر

شائع 05 اپريل 2016 04:37pm

malik_image

نیویارک :پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی نئی البم مائنڈ آف مائن بل بورڈ چارٹ بسٹر پر پہلے نمبر پر آگئی۔ گلوکار 'کے مائیکل' اور گلوکارہ ریحانہ کی البم نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن سے علیحدگی کے بعد زین ملک کی پہلی سنگل البم کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہے۔ زین ملک کی البم مائنڈ آف مائن کی ریلیز سے اب تک ایک لاکھ ستاون ہزار کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں ،البم کے پہلے گانے پلو ٹاک کو مداحوں کی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔

میوزک البم مائنڈ آف مائن کے بارے میں میوزک کرٹکس نے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ زین ملک کی البم کے گانے متاثر کن ہیں۔