تمام سیاسی جماعتیں مل کر شہر کی ترقی کیلئے ساتھ دیں،وسیم اختر

شائع 18 دسمبر 2015 03:03pm

1

کراچی: ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے بہت مشکل حالات دیکھ لیے، اب انہیں سکون اور راہت دینے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے اپیل کی ہے کہ جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتیں مل کر شہر کی ترقی کیلئے ساتھ دیں۔

ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کراچی پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال ہوا،ایم کیوایم کے رہنماو¿ں اور کارکنوں نے ان پر پھول نچھاور کیئے،نائن زیرو پہنچنے پر وسیم اختر نے میڈیا سے بات چیت کی اورکہا کہ پرامن رہنے کا پھل ہمیں مل گیا ہے،جنہوں نے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالا،ساتھ لیکرچلیں گے،کراچی کی ترقی کیلئے جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتیں تعاون کریں،وسیم اختر کا کہنا تھا کہ خون کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے ہیں،اب عوام کو سکون اور راہت دینے کا وقت آگیا ہے،رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی ادارے چلیں گے تو ملک میں جمہوریت چلے گی،عوام کی حمایت سے کراچی کے میئر کواس کے اختیارات دلائیں گے۔