پنجاب میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،عمران خان
لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اگر سوالات کے جواب نہ ملے تو احتجاج کیا جائے گا۔ سندھ میں رینجرز کے اختیارات محدود کرکے ایم کیو ایم اپنے عسکری ونگ اور پیپلزپارٹی اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پنجاب میں آمریت قائم کررکھی ہے،ہمارے لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے اور ہمارے خلاف ہی مقدمات درج کرلئے جاتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں حکومت کی غلط پالیسیوں کیخلاف آواز اٹھائیں گے اور اگر جواب نہ ملا تو احتجاج بھی کریں گے۔
اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو مک مکا کی جگہ بنادیا گیا ہے۔سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی جمہوریت کے نام پر دباو¿ ڈال رہے ہیں۔پاک بھارت تجارت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کو اربوں کا فائدہ ہوگا،اب فیصلہ دونوں طرف کے عوام کو کرنا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔