ٹاپی گیس پائپ لائن کے لئے بیس کروڑ ڈالر کی منظوری
ٓاسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹاپی گیس پائپ لائن کے لئے بیس کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی، پی آئی اے کو چار ارب چالیس کروڑ روپے کی امدادی رقم کی منظوری دی گئی۔
وفافی وزیر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے بیس کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی، منصوبے پر مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، جس کے تحت ترکمانستان سے افغانستان،پاکستان اور بھارت کو گیس فراہم کی جائے گی، 1800 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن سے 33 ارب کیوبک میٹر گیس مہیا ہو گی جس میں سے پاکستان کو 14 ارب،افغانستان کو 5 ارب جبکہ بھارت کو بھی 14 ارب کیوبک میٹر گیس دی جائے گی،ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کے لئے مرکزی سیکرٹریٹ کے فرائض انجام دے رہا ہے، ای سی سی نے مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے چھ کڑور چالیس لاکھ روپے کی منظور دی جبکہ پی آئی اے چار ارب چالیس کڑور کی معاونت بھی دی جائے گی، قطر سے ایل این جی کی منظوری کو ای سی سی نے ایک بار پھرموخر کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔