کراچی آپریشن کو سیایس موڑ نہ دیا جائے ، وسیم اختر

شائع 18 دسمبر 2015 05:21pm

1

کراچی : کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کراچی آپریشن کی آج بھی حمایت کرتے ہیں لیکن آپریشن کو سیاسی موڑ نہ دیا جائے ۔

آج نیوز پرنشرہونے والے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں انٹرویو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی آج بھی حمایت کرتے ہیں ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ مافیا کا خاتمہ چاہتے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کو سیاسی موڑ نہ دیا جائے،آپریشن پر تحفظات ساری دنیا کے سامنے ہیں۔