لاہور جوہر ٹاون میں کریکر دھماکا، دو افراد زخمی

شائع 18 دسمبر 2015 05:48pm

1

لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں کریکر دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ نواب ٹاو¿ن کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ادارہ منہاج الحسین کے باہر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے۔کریکر دھماکے سے موقع پر موجود دو افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں اور علاقے کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی ہدایت کی ہے۔