کراچی :گلشن اقبال میں مخدوش عمارت گرانے کا عمل جاری
کراچی :کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں چارمنزلہ مخدوش عمارت کوگرانیکا عمل جاری ہے۔عمارت کومحفوظ طریقے سے منہدم کرنے کیلئے ماہرانجینئرزسارے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔
گلشن اقبال کا بلاک ٹین اے،سینٹرل گورنمنٹ سوسائٹی میں قائم یہ عمارت،کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کی حدود میں تعمیرہونے والی عمارت سات ماہ بعد ہی مخدوش قرارپائی ۔بلڈر نے چھیانوے مربع گزپرچارمنزلیں تعمیرکردیں،پانچویں منزل کیلئے تعمیراتی کام جاری تھا کہ عمارت دھنسنا شروع ہوگئی ۔
اعجازہاشمی نے یہ عمارت مظفرنامی بلڈرسے ایک کروڑاٹھائیس لاکھ روپے کے عوض خریدی تھی،انتظامیہ کے مطابق عمارت کی تعمیر کیلئے ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا۔بلڈنگ اوراس کے اطراف مزید چھ عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔جبکہ گیس اوربجلی کی سپلائی بھی منقطع کردی گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔