تین سالہ بچے پر پلازہ پو قبضے کا مقدمہ درج

شائع 19 دسمبر 2015 12:32pm

12

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس نے پلازہ پرقبضہ کرنے کے مقدمے میں تین برس کے بچے کو فٹ کردیا،والدین ضمانت کے لیے عدالت پہنچ گئے،جج نے ریمارکس دیئے اگر ایک ادارہ غلط کام کرتا ہے توکیاعدالت بھی آنکھیں بند کرلے۔

اسلام آباد پولیس نے ایف ٹین میں ایک پلازہ پرقبضہ کرنے کا مقدمہ مرزا خالد کی مدعیت میں درج کیا،پانچ ملزمان نامزد کیے گئے ایک ملزم تین برس کا عثمان بھی تھا،بچے پرمقدمہ درج ہوا تووالدین کو فکرلاحق ہوگئی،ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے پہنچ گئے عدالت۔

جج نے کمسن ملزم کو دیکھ کرکمرہ عدالت میں موجود وکلاءسے استفسارکیا کہ کیا کم عمربچے کی بھی ضمانت کی درخواست دائرہوتی ہے،اگرایک ادارہ غلط کام کرتا ہے توکیاعدالت بھی آنکھیں بند کرلے۔

عدالت نے چارملزمان کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے ایس ایچ اوشالیماراور تفتیشی افسرسے سات جنوری تک جواب طلب کرلیا۔