شہراقتدارمیں گیس لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

شائع 19 دسمبر 2015 12:41pm

12

اسلام آباد:شہراقتدارمیں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو کھانا بنانا دشواربنا دیا،اسلام آباد کی سردی اورہیٹربھی ٹھنڈا پڑا ہے،شہری دہائی دیتے نظرآرہے ہیں۔

اقتدارکے محلات میں بیٹھے عوامی نمائندوں کے ہیٹرگرم جبکہ کچھ ہی فاصلے پرموجود شہریوں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں،گیس لوڈشیڈ نگ کرنے والے نہ دن دیکھ رہے ہیں نہ رات کی تمیزکررہے ہیں۔

خواتین،بچے، بزرگ سب ہی گیس لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ہیں،خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں کہتی ہیں گیس سے چولہے جلتے نہیں لکڑیاں جلا کرکھانا پکانے پرمجبورہیں۔سخت سردی اورگیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی ہی بدل دی، دن میں دھوپ سیکتے ہیں اوررات میںبستروں میں دبکے رہتے ہیں۔

علاقہ مکین تنگ آکرمنتخب چیرمین کے دفترکا رخ کرتے ہیں نومنتخب چیئرمین کہتے ہیں گیس لوڈشیڈنگ مس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے،احتجاج پرگیس فراہم کی جا رہی ہے۔سرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس بحران کے متاثرین کی پریشانی بڑھ رہی ہے،شہری کہتے ہیں مسئلہ کا حل نہ نکلا تو احتجاج ہی واحد راستہ ہے۔