جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

لودھراں:لودھراں میں این اے ایک سو چون کے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کہتے ہیں جماعت اسلامی کی حمایت الیکشن جیتنے میں مددگار ثابت ہو گی۔
پی ٹی آئی پنجاب کے کوارڈینیٹر چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے ہمراہ منصورہ میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور پنجاب کے امیر میاں مقصود سے ملاقات کی۔جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں لیاقت بلوچ نے این اے ایک سو چون میں پی ٹی آی کی حمایت کا اعلان کیا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ دونوں انتخابی اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
چودہری سرور کا کہنا تھا کی جماعت اسلامی کی حمایت سے لودھراں میں الیکشن جیتنے میں مدد ملے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس نوٹس جاری کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں۔
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اس امر پر اتفاق ہے کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور اس کا خاتمہ انتخابی اصلاحات کے بغیر ممکن نہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔