کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کا ٹرائل شروع
:
راولپنڈی :کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کا ٹرائل شروع ہو گیا، کسٹم نے آٹھ گواہ پیش کر دیئے، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پردوبارہ طلب کرلیا۔ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد نے کی،دوران سماعت عدالت کے روبرو کسٹم انسپکٹر منظور احمد سمیت استغاثہ کے آٹھ گواہان پیش ہوئے
ایان علی کے وکلا نے سماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ فرد جرم کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے ، فیصلے تک گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہ کیے جائیں۔
عدالت نے ایان علی سمیت تمام گواہوں کو سولہ دسمبر کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی،عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ پیشی پر ہر صورت گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ، منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر بھی سماعت اسی روز ہوگی،سماعت کے دوران ایان علی کی جانب سے جائے وقوعہ کا نقشہ طلب کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔