فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی

لاہور:لاہور میں ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی اہلکار کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہواجب ڈاکو ایک خاتون سے گن پوائنٹ پر نقدی اور زیوارت چھین رہے تھے کہ قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل میں موجود اہلکاروں نے ڈاکوو¿ں پر فائرنگ شروع کردی۔جس پر ڈاکووں نے جوابی فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل سلطان زخمی ہوگیا۔جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی پولیس کانسٹیبل کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔