پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،سعد رفیق

شائع 19 دسمبر 2015 03:00pm

12

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت کو احساس ہوگیا ہے کہ مسائل صرف بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان خوش آئند پیش رفت ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کو ہمیشہ سے خواہش مند رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں انتقال اقتدار چند روز میں ہو جائے گا۔ ثناءاللہ زہری منتخب ہو کر ڈاکٹر عبدالمالک کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔

این اے ایک سو چون کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لودھراں میں کامیابی حاصل کرلے گی، صدیق بلوچ کی جڑیں عوام کے اندر ہیں جبکہ جہانگیر ترین کا حلقے سے کوئی تعلق نہیں۔