رینجرز اختیارات،وفاق اورسندھ حکومت کے مابین ڈیڈلاک برقرار

شائع 19 دسمبر 2015 03:04pm

12

اسلام آباد:رینجرزکے لیے مشروط اختیارات کی سمری پروفاق اورسندھ حکومت کے مابین ڈیڈلاک برقرارہے۔آن لائن سمری بھجوائے جانے کے بعد سے کوئی رابطہ ہوا،نہ رینجرزاختیارات سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا جاسکا۔

رینجرکے قیام کی سندھ اسمبلی سے توثیق توہوگئی،لیکن مشروط اختیارات کا معاملہ وفاق اورسندھ حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ رینجرکے اختیارات محدود کرنے کی پیپلزپارٹی کی سیاسی چال سے ادارے سرجوڑکربیٹھ گئے تووہیں سندھ اسمبلی کی قرارداد نے وفاقی حکومت کوبھی آزمائش سے دوچارکردیاہے۔عسکری قیادت آپریشن پرمامورفورسزکے لیے مشروط اختیارات کی تجویز پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

ادھرپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رینجرکے مشروط اختیارات کے معاملے پرسودے بازی کے لیے سعودی عرب کی بااثرشخصیات کا سہارا لے لیا ہے۔وفاق اورسندھ حکومت کے مابین رینجراختیارات کا معاملہ حل کرانے کے لیے جہاں مقتدرحلقے سرگرم ہیں وہیں سفارتی شخصیات بھی اس تنازع میں کود گئی ہیں۔