سندھ ہائیکورٹ :ڈاکٹر عاصم کیس ،پراسیکیوٹر کی ممکنہ تبدیلی کیخلاف درخواست

کراچی :رینجرزنے ڈاکٹرعاصم کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف ایک اوردرخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائرکردی۔
ڈاکٹرعاصم کے خلاف کیس کے مدعی رینجرزکے ڈی ایس آرعنایت اللہ درانی نے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت سندھ ڈاکٹرعاصم کے کیس پراثر اندازہو رہی ہے ، جس کے لیے سندھ حکومت غیر قانونی اقدامات کا سہارا لے رہی ہے۔
تفتیشی افسر کی تبدیلی کے بعد اب خدشہ اسپیشل پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی تبدیلی کا ہے۔ لہذا سندھ حکومت کو اس اقدام سے روکا جائے۔ جمعہ کو اس حوالے سے مشتاق جہانگیری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت ان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ڈاکٹر عاصم کی حمایت میں بیان دیں ، ایسا نا کرنے پر انہیں خدشہ ہے کہ انہیں ہٹا دیا جائے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔