وہ وقت گیا جب قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں،چوہدری نثار
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ بھی ڈین جونز کے معاملے پر ایکشن میں آگئے۔ نامکمل سفری دستاویزات پر سفر اور ڈی پورٹ کرنے پر آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو پاکستان لانے والی امارات ائرلائن پر جرمانے کا حکم دیدیا۔ کہتے ہیں وہ وقت گیا جب قوانین اور قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں، سب کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے معاملے کا نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ نے نامکمل سفری دستاویزات پرسفراور ڈی پورٹ کرنے کے پر آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کو پاکستان لانے والی امارات ائرلائن پر جرمانے کا حکم دیدیا۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی غیرملکی بغیرویزے کے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا۔پاکستان آنے والے لوگوں اور ایئرلائنزکو قوانین اور قوائد و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔وہ وقت گیا جب قوانین اور قوائد و ضوابط کی دھجیاں اْڑائی جاتی تھی۔ملکی قوانین میں عزت، وقار اور خود مختاری کا ہرحال میں تحفظ کیا جائے۔
چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک پی آئی اے پر جرمانہ کیا جاتا ہے تو غیر ملکی ائیر لائنز پر بھی وہی قانون لاگو کیا جائے اور خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کو بھی ہدایت کی کہ سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بغیر سفر کی اجازت نہ دے۔انہوں نے خاتون کا بیٹے کے پاسپورٹ پرلاہور سے دبئی سفر کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے غلطی کے مرتکب افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔