کپل بہت ہی باصلاحیت اداکار ہیں،سبہاش گھائی
ممبئی:فلم پردیس سے بولی وڈ میں ایک الگ پہچان بنا نے والے ہدایت کار سبہاش گھائی نے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے دعائیں کی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق سبہاش گھائی نے ٹویٹر پر کپل کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کپل بہت ہی باصلاحیت اداکار ہیں،وہ کامیڈی کے ساتھ اداکاری اور گلوکاری میں بھی ماہر ہیں ایسے اداکار کیلئے بہت ہی جاندار اسکرپٹ ہونا چاہئے جو ان کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرے۔
تاہم سبہاش کپل کو اپنی اگلی فلم میں بطور ہیرو لینےکا ا رادہ رکھتے ہیں یا نہیں اس کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے ہیں،کپل ، سبہاش گھائی کے ایکٹنگ اسکول وٹسلنگ ووڈ کے پرانے اسٹوڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
Kapil sharma is such a talented man with versatility as an actor as a singer that u need one good script2 do it all pic.twitter.com/Eei7lcUO1h
— Subhash Ghai (@SubhashGhai1) May 3, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔