'چاکلیٹ کھانے سے ذیابیطس نہیں ہوتی'
فائل فوٹوچاکلیٹ کے شوقین افراد کے لیے یہ بات کسی خوشی سے کم نہیں ہوگی کہ چاکلیٹ آپ کی صحت کے لیے با لکل بھی تقصان دہ نہیں ہے، بلکہ چاکلیٹ کے حوالے سے ایک ایسی نئی بات سامنے آئی ہےجس کو سن کے آپ روز چاکلیٹ کھانا شروع ہوجائیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ بالکل نہیں ہوتا، ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ کا ایک چھوٹا ٹکڑاروز کھانے سے آپ ذیابیطس سے بچے رہتے ہیں اور چاکلیٹ انسولین کے خلاف بھی لڑتی ہے۔
روز چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھانے سے انسولین کم ہوتی ہے اور یہ چاکلیٹ انسولین کے خلاف لڑتی بھی ہے۔اس کے علاوہ چاکلیٹ آپ کے جگر کو بھی صحت مند بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جو افرادبہت چھوٹی عمر سے چاکلیٹ کھاتے آرہے ہیں وہ زیادہ چست اور چاق و چوبند ہوتے ہیں ، بہ نسبت ان کے جو چاکلیٹ کھانے سے گریز کرتے ہیں۔
چاکلیٹ آپ کو انرجی بھی فراہم کرتی ہے۔اگر آپ آفس میں چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھا لیں تو دن بھر آپ کو کسی قسم کی تھکن محسوس نہیں ہوگی اور آپ آفس میں بالکل ایکٹو ہوکے کام کریں گے۔
اس کے علاوہ چاکلیٹ سے دل کے امراض سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ چونکہ چاکلیٹ ذیابیطس کے لیے مفید ہے لہذا چاکلیٹ سے دل بھی محفوظ رہتا ہے۔
ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ چاکلیٹ جسم میں ان تمام انزائمز سے لڑتی ہے جو جگر کو تقصان پہنچاتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاکلیٹ کا زیادہ استعمال بھی تقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے،لہذا پورے دن میں چاکلیٹ کاصرف ایک ہی ٹکڑا استعمال کریں۔
نوٹ: یہ تحقیق برٹش جنرل آف نیوٹریشن میں شائع کی گئی تھی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔