آٹھ مشہور شخصیات جنہیں ڈپریشن سے نبرد آزما ہونا پڑا

شائع 06 مئ 2016 07:09pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈپریشن ایک سنگین بیماری ہے۔ یہ انسان کی خوشیوں کو کھا جاتا ہے۔ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس سے بچ سکتے ہیں۔ جبکہ عام آدمی سے زیادہ مشہور شخصیات اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

یہاں چند معروف شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی ذندگی میں ڈپریشن کا سامنا کیا ہے۔

شاہ رخ خان

اس بات کا امکان مشکل ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان جیسا کامیاب انسان ڈپریشن کا شکار ہو جائے۔ لیکں 2008 میں دئے گئے ایک انٹرویومیں شاہ رخ نے بتایا کہ کندھے میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ 2008 میں شوٹنگ کے دوران شاہ رخ کے کندے کا ایک ٹشو ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ یاسیت کا شکار ہو گئے تھے لیکن جلد ہی وہ اس جسمانی اور ذہنی اذیت سے باہر آگئے۔

angelina_image فائل فوٹو

انجلینا جولی

انجلینا ایک اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ہیں۔ انجلینا نے بتایا کہ جب وہ جوان تھیں انکی والدہ کی وفات ہوئی تب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ وہ ہمیشہ  منفی اور اندھیری سوچوں میں مبتلا رہتی تھیں اور ناخوش رہتی تھیں۔

deepika_image فائل فوٹو

دیپیکا پڈوکون

دیپیکا نے پہلی بار اسکرین پر اپنے ڈپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ میں قدم جماتے وقت  انہوں نے بے چینی اور ڈپریشن کو بہت سہا ہے۔

amitabh_imager فائل فوٹو

امیتابھ بچن

 انیس سو چھیانوے میں امیتابھ جب پروڈیوسر بنے تو انکی کمپنی 'اے-بی-سی-ایل' اور وہ خود دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔ تب انہیں ڈپریشن کو برداشت کرنا پڑا۔ لیکن بعد مین وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے ستارے کے طور پر ابھرے اور اپنے کیرئر کو دوبارہ کھڑا کیا۔

diana_iamge فائل فوٹو

پرنسس ڈیانا

پرنسس ڈیانا کو ایک شہزادے کی شریک حیات ہونےکی وجہ سے اکیلے پن کا سامنا کرنا پڑا تھا جس نے انہیں ڈپریشن کے ساتھ ساتھ ایٹنگ ڈس آرڈر کا شکار بنا دیا۔ بی بی سی کے مطابق ان کی نا خوشی اس وقت ٹھیک ہوئی جب ان کی نئی فیملی سے انہیں تھوڑا جذباتی سہارہ ملا۔

jiya_image فائل فوٹو

جیا خان

جیا خان اپنے کیرئیر میں ناکامی اور اداکار سورج پنچولی کے ساتھ رشتے  کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوئیں۔

sunjay_image فائل فوٹو

سنجے دت

سنجے دت کی والدہ کی وفات اور اور پھر اچانک ان کی بیوی کی وفات کے بعد اٹھارہ ماہ جیل کی سزا نے انہیں یاسیت کا شکار بنا دیا تھا۔

gaga_image فائل فوٹو

لیڈی گاگا

گلوکارہ لیڈی گاگا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بے وجہ ہی ڈپریشن کا سامنا کرتا پڑتا تھا۔ اکیلا پن انہیں برداشت نہیں ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پبلک میں ان کا پاگل پن کھل کر سامنے آتا تھا۔