اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ آج شام 5 بجے پاکستان پہنچیں گی

شائع 08 دسمبر 2015 11:57am

sushma

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج آج شام پانچ بجے پاکستان پہنچیں گی۔ مشیر خارجہ کی ضیافت اور ثقافتی شو میں شرکت کریں گی،اہم ملاقاتیں کل ہوں گی۔بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج آج شام اسلام آباد پہنچیں گی۔ اسلام آباد آمد پر اعلیٰ سفارتی عملہ ان کا استقبال کرے گا۔ سشما سوراج اسلام آباد پہنچنے کے بعد آج صرف مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی ضیافت اور ثقافتی شو میں شرکت کریں گی۔
سشما سوراج کی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کل کے شیڈول میں شامل ہیں۔ سشما سوراج بدھ کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت اور خطاب بھی کریں گی۔ سشما سوراج کا بطور بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پاک بھارت مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہونے کے بھارتی وزیر خارجہ کا یہ دورہ خاصی اہمیت کا بھی حامل ہے ۔