کراچی:رینجرز کی کارروائی،کالعدم تنظیم کے4 ملزمان گرفتار
فائل فوٹوکراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ملزمان کے قبضےسے اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ،منگل کے روز گلشن اقبال،غازی ٹاؤن،شاہ لطیف ٹاؤن،بن قاسم ٹاؤن،کشمیر کالونی اورکیماڑی میں چھاپہ مار کاروائیوں کی گئیں۔
گرفتارملزمان کے قبضے سے 5 ہتھیار، 365گولیاں،45 کلو چرس اور3کلوافیون برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔