کوئٹہ : پولیس موبائل کے قریب دھماکا ،ایک پولیس اہلکار شہید ، آٹھ زخمی
فائل فوٹوکوئٹہ :کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکارشہیدجبکہ چار اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے پولیس موبائل اور قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکرشواہد اکھٹے کیے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیزمواد سڑک کنارے نصب تھا، دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کے مقام کادورہ کیا، انکا کہناتھا کہ حملوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،پولیس اہلکاروں پرحملے میں ملوث دہشت گردوں کے گروہ کوشناخت کرلیاہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔