وزیرداخلہ کاغیرملکیوں کوقومی شناختی کارڈ کے اجراءکا نوٹس
فائل فوٹواسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار نے غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر قومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ نے نادرا کو تمام پاکستانیوں کے سی این آئی سی کی دوبارہ تصدیق کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن دے دی۔
ملا منصور کے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نے نادرا کی اہلیت پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔
چوہدری نثار کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس میں نادرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے تمام شہریوں کی ایک بار پھر تصدیق کی جائے،نادرا 18 کروڑ عوام کے سی این آئی سی کی تصدیق کا پلان فوری تیار کرے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دینا ہے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کا حصول آسان نہیں۔
وزیر داخلہ نے غیرملکیوں کے زیر استعمال پاکستانی شناختی کارڈز فوری منسوخ کرنے کا حکم بھی دیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔