برطرف پولیس اہلکاروں کا معاملہ،بلاول کی ہدایت پرکمیٹی قائم
فائل فوٹوسندھ ریزروپولیس سے برطرف اہلکاروں کے معاملے پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پروزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی قائم کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ 3 رکنی کمیٹی میں صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال ،منظوروسان اورڈاکٹر سکندرمیندھرو شامل ہیں۔
کمیٹی 15 روز میں اپنی سفارشات مکمل کرکے وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سندھ ریزروپولیس سے برطرف اہلکاروں کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دینے اورکیس ٹوکیس معاملے کاجائزہ لینےکی ہدایت کی تھی۔
جعلی بھرتیوں پرریزوپولیس کے اٹھارہ سواہلکاروں کوبرطرف کردیا گیاتھاجبکہ برطرف کئے جانے والوں میں 13 شہیداہلکاربھی شامل ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔