ڈاکٹر عاصم کیس ،چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن پر سماعت ملتوی
فائل فوٹو
کراچی :احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف چارسو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے خلاف ایس ایس جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔مفرورملزم عبدالحمید عدالت میں پیش ہوئے اورموقف اختیارکیا کہ ان کی عبوری ضمانت سندھ ہائی کورٹ سے ہوچکی ہے جس پرعدالت نے ان سے دستاویزات طلب کرلیں۔
شریک ملزم اعجاز چوہدری نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت میں بورڈ آف ریونیو کے سیکشن آفیسرعماد الدین کوگواہی کے لئے پیش ہونا تھا تاہم ان کی عدم حاضری پرسماعت ملتوی کردی گئی۔عدالت کے باہرغیر رسمی بات چیت میں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ میری جائیداد کے معاملے میں نہ توعدالت نے کوئی حکم دیا ہے نہ میرے علم میں ہے۔مجھے کچھ نہیں معلوم یہ تو نیب بتاسکتا ہے۔جتنی میری جائیداد بتائی جارہی ہیں اگر میری ہیں توآدھی دے دیتا ہوں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔