بلوچستان :تخریبی کارروائیاں نہ رکنے پر تعلقات خراب ہونے کی دھمکی
فائل فوٹو
کوئٹہ :وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کے مطابق دہشت گردوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر کوئٹہ،چمن اور پشین میں تخریب کاری کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے تین جنرل دہشت گردوں کوبراہ راست کنٹرول کرتے تھے،دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی اور این ڈی ایس کی فنڈنگ سے بلوچستان میں بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنر کی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے گٹھ جوڑ سے بلوچستان میں تخریبی کارروئیاں جاری ہیں۔
وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار افغان مہاجرین ہیں،،وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے،اگر باعزت طریقے سے واپس نہ گئے تو دھکے دیکر نکالا جائے گا۔
سرفرازبگٹی نے کہا کہ اگر افغانستان نے تخریبی کارروائیاں نہ روکیں تو دونوں ملکوں کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔