حکومت کراچی کو لاوارث نہ سمجھے ،مصطفی کمال
فائل فوٹو
کراچی :پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کو لاوارث نہ سمجھے ، شیعہ،سنی، مہاجراورپٹھان کومارنے والا ایک ہی شخص ہے۔
کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفٰٰی کمال کا کہنا تھا کہ کوئی اس شہر کو لاوارث نہ سمجھے، یہ شہر ہمارا ہے، عید کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
مصطفی کمال نے کہا ہے کہ دوہزار آٹھ سے دوہزار تیرہ تک شہرکو لوٹا گیا اور رنگ ونسل کی بنیاد پر کراچی کے شہریوں کوقتل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کوئی آواز کراچی کے مسائل کیلئے نہیں اٹھائی گئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔