باہمی اتحاد سےدہشت گردی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے،آرمی چیف
فائل فوٹولاہور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیاں قوم کی حمایت کی وجہ سے ہیں۔ باہمی اتحاد سے دہشت گردی کے خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیول وارکالج لاہورکا دورہ کیا جہاں انہوں نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اورجرات سے بھری ہوئی ہے ۔ مضبوط اورطاقتوربحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کیلئے ناگزیرہے۔
مسلح افواج ہرقسم کے چیلنج اوردشمن سے مقابلے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں اورافواج کے مابین بہترین تعاون ہرسطح پرمعاون ہے ۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم سب ملکر برائی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے ، ملک کودرپیش تمام چیلنجزسے متحد ہوکرنمٹیں گے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں پوری قوم نے کامیابی کیلئے مکمل ساتھ دیا ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔